aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"نقش ہائے رنگ رنگ" رشید احمد صدیقی کے مختلف تحریروں پر مشتمل کتا ب ہے۔ جو پہلی بار کتابی شکل میں سامنے آئی ہیں۔ پیش نظر اسی تصنیف کی دوسری جلد "شیرازہ خیال" ہے۔ اس کتاب میں بھی مرتب نے کچھ ایسی ہی تحریروں کو تلاش کیا ہے جو جابجا رسائل میں بکھری پڑی تھیں۔ جس میں رشید احمد صدیقی کے صدارتی تقاریر، شخصی خاکے، مقدمے، تقریظیں اور دیباچے وغیرہ شامل ہیں۔ رشید احمد صدیقی کو اردو ادب میں طنز ومزاح نگار کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ ویسے وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ تنقید نگار بھی ہیں اور خاکہ و انشا نگار بھی۔ ان کی ہر تحریر ایک دلچسپ پہلو لئے ہوئے ہوتی ہے۔