aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "شبلی نقادوں کی نظر میں" ناز صدیقی کی مرتب کردہ کتاب ہے جس میں ناز صدیقی صاحبہ نے ایسے مضامین منتخب کرکے یکجا کیے ہین جن میں ان کی تصانیف کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ مرتب نے مضامین کے انتخاب میں اس بات کا خیال رکھا ہے کہ علامہ شبلی کی تمام تصانیف کا احاطہ ہوجائے ۔چنانچہ اس کتاب کے مطالعہ سے علامہ شبلی کی کتابوں اور ان کے فن پر کی گئی تنقید کو ایک ہی جگہ آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔