aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ قرآن کریم کی اردو تفسیر متعدد جلدوں میں ہے۔ اس کی تالیف سید امیر علی ملیح آبادی نے کی۔ اسے جامع البیان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ یہ علماء اور محققین کے درمیان بہت مشہور تفسیر ہے ۔ تفسیر کا اندازبیان سمجھانے والا اور آسان ہے۔ ہر آیت کا ترجمہ اسی کے نیچے دیا گیا ہے اور اس کی تفسیر صفحہ کے نیچے محققانہ انداز میں پوری وضاحت کے ساتھ دی گئی ہے۔ آیت یا سورہ کی شان نزول کو پوری تشریح کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ، زبان میں سادگی اور سلاست کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ ضرورت پڑنے پر پورے صفحے کا حاشیہ لگا دیا گیا ہے۔ غرض کہیں پر بھی شان نزول یا آیت کے سیاق و سباق کو بیان کرنے میں کوتاہی کی گنجائش نہیں چھوڑی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets