aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عالمی ادب میں تانیثیت ایک اہم ادبی نظریے کے طور پر روشناس ہوا ہے جس کے سروکار مختلف سطحوں پر خواتین کے تشخص اور گوناگوں مسائل رہے ہیں۔ اردو میں مختلف ادبی تحریکات، رجحانات اور نظریات کی طرح تانیثیت نے بھی نثر و نظم میں اپنی ایک ایسی منفرد شناخت قائم کر لی ہے جسے اب نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہے۔ اب یہ سوال بھی غیر اہم ثابت ہو گیا ہے کہ ادب میں لیڈیز کمپارٹمنٹ کی ضرورت ہے یا نہیں ؟ اپنے انداز فکر اور لب و لہجہ کی بدولت اردو ادب میں تانیثیت اب اُس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کہ نسائی ادب کے بغیر کوئی بھی ادبی تاریخ مکمل قرار نہیں پا سکتی ہے۔ زیر نظر کتاب میں تانثیت پر گفتگو کرتے ہوئے، کئی ادبی فن پاروں کو تانیثی نقطہ نظر سے دیکھا گیا ہے۔