aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جس طرح سے مختلف قسم کی تحریریں اور تخلیقیں موجود ہیں جب ان تحریروں کو پرکھا جاتا ہے تو تخلیقی مزاج کے اعتبار سے ہی پرکھا جاتا ہے۔ نقد و انتقاد کی کسوٹی پر جب فن پارے کو پرکھا جاتا ہے تب اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ تخلیق کس قیلر کی ہے پھر اس کو نقد کی اسی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے نقد و انتقاد کے دبستان کو بیان کیا گیا ہے۔فن پارے کی طرح ہی نقد کے بھی مختلف دبستان ہیں جن میں تشریحی تنقید، سائنٹفک، تقابلی، روحانی، جمالیاتی، تاثراتی، تاریخی،عمرانی، نفسیاتی، مارکسی، ہیئتی، اسلوبیاتی اور ساختیاتی تنقید جیسے دبستانوں کو بیان کیا گیا ہے۔