aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ترقی پسند تحریک اردو زبان کی وہ تحریک ہے جس نے اردو زبان میں نئے مضامین کو جگہ دی اور ہر شخص کو اس سے جوڑا۔ یہ اردو زبان کی سب سے عظیم و توانا ادبی تحریک ہے اسی تحریک نے اردو افسانہ نگاری کو ترقی کے بام عروج پر پہونچایا ، ترقی پسند تحریک کو اردو افسانے کا زرین دور کہا جاتا ہے ۔ اس کتاب میں 1936 سے 1956 تک لکھے جانے والے افسانوں کا مطالعہ پیش کیا گیا ہے ۔ سب سے پہلے اس تحریک کا سیاسی ،سماجی اور ادبی پس منظر پیش کیا گیا ہے اس کے بعد ترقی پسند تحریک کے افسانوں کا آغاز اوور اس کے نمائندہ افسانہ نگاروں پر بات کی گئی ہے ۔پھر اس کے موضوعاتی مسائل ،اسلوب و تکنک پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets