aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب کی اب تک کئی تاریخیں لکھی گئیں لیکن ہر ایک اپنے عہد تک مکمل احاطہ نہیں کرتی ہیں۔ مختصر تاریخ لکھنے والوں نے بیسوی صدی کے نصف دہائی تک کا ہی احاطہ کیا اور مفصل لکھنے والے اکیسویں صدی تک پہنچ نہیں سکے ۔ لیکن وہاب اشر فی نے یہ کارنامہ انجام دے دیا انہوں نے اپنی اس کتاب میں بیسویں صدی کو مکمل طور پر سمیٹ لیا ہے اور ان لوگوں کوبھی شامل کیا ہے جو نوجوانی کے عہد میں تھے اور شاعری ونثر میں ابتدائی قدم رکھ رہے تھے لیکن ان کے ذکر کرنے کے بعد اب وہ اردو ادب میں کئی کارنامے انجام دے چکے ہیں ۔ یہ پہلی جلدہے جس میں اردو کے لسانی مباحث کے جائزہ کے بعد شمالی ہند میں اردو کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ نیز ابتدائی عہد سے لیکر کئی ادوار سے گزر کر دلی کالج تک کا تفصیلی ذکر ہے۔