aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میو قدیم النسل اور برصغیر میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والی قوم ہے۔جنہوں نے غاصبوں ،بیرونی حملہ آوروں ،نادیدہ قوتوں کے خلاف کھلم کھلا جنگ کی ہے۔ صدیوں تک ان کے وسائل پر قبضہ جمانے کے لیے لشکرکشی کی گئی مگر حملہ آور ناکام ونامراد رہے۔ زیر نظر کتاب "تاریخ میوچھتری"میو قوم کی نہایت ہی جامع تاریخ ہے ،جسے مولانا حکیم عبد الشکور نے مرتب کیا ہے۔ مولانا نے اس کتاب میں میو کی وجہ تسمیہ سے لیکر مینا اور میو کے لفظ پر کافی دلچسپ معلومات فراہم کی ہے۔کتاب کے شروع میں "تاریخ قدیم "کے عنوان سے کافی طویل بحث کی ہے ۔میو قوم کے شجرہ نسب کو بیان کرنے میں بنسادلیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے تاکہ میو قوم کی اصل تک پہونچا جا سکے ۔ساتھ ہی ساتھ اہم شخصیتوں کے فوٹو اور میوات کے نقشہ جات وغیرہ بھی شامل ہیں۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free