aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حالیہ برسوں میں تصوف کی تفہیم و تشریح کی کوششیں مختلف زبانوں میں ہوئی ہیں۔ مصنف کی کاوشیں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے اپنی اس کتاب میں تصوف کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا ہے ۔ اس میں تصوف کے بعض اہم اور بنیادی مسائل کی دریافت اور تصوف کو اپنی اصل ہیئت میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ کتاب میں اکابرین صوفیاء کے نظریات و خیالات کو بغیر کسی تبدیلی کے سپرد قرطاس کیا گیا ہے ۔ بعض مقامات پر تصوف کے قدیم ناقدین کی رائیں بھی نقل کی گئی ہیں۔ کتاب میں دس اہم موضوعات پر بحث ہوئی ہے جن میں تصوف کا اجمالی تعارف ، فقر و زہد، توکل ، مجاہدہ، تزکیۂ نفس ، ذکرو مراقبہ ، شاہدۂ حق، علم باطن اور تصور شیخ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ولایت و کرامات کے بارے میں بھی عالمانہ گفتگو کی گئی ہے۔ صوفیاء کی وضع داری پر احادیث رسول، اقوال اکابرین اور بزرگوں کے طریقۂ کار سے استدلال کیا گیا ہے۔ ان دلائل و شواہد کے حوالے ہر صفحے کے فٹ نوٹ پر درج کر دیئے گئے ہیں ۔آخر کتاب میں مراجع کی لمبی فہرست ہے۔ کتاب کے مطالعہ کے بعد قاری تصوف کی حقیقت سے پوری طرح آشنا ہو جائیں گے۔