aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کسی متن کو مرتب کرنے کا طریقہ کیا ہے اور ایک معیاری متن کے لئے کن امور کا جاننا ضروری ہے ۔ کتاب میں شامل مضامین شعبہ اردو بمبئی یونیورسٹی کے پروگرام میں توسیعی خطبات کے طور پر پڑھے گئے تھے۔ یہ خطباب علمی دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ لہٰذا طلباء کے استفادے کے پیش نظر کتابی شکل دے دی گئی ۔ یہ خطبات ۱۹۸۸ میں شائع ہوچکے تھے مگر طلب میں کثرت کے سبب بارہ سال بعد اسے دوبارہ نظر ثانی کے بعد شائع کیا گیا۔ کتاب میں متعدد اہم موضوعات جیسے " تصحیح و تحقیق متن ، اسناد تحقیق، ترتیب متن، انتقادی متن کا مقدمہ ، فہرست سازی، تخریج اور تعلیقات و حواشی پر محققانہ اور ادق بحث خوش اسلوبی سے کی گئی ہے۔