aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید محمد جعفری جو بحیثیت اردو زبان کے نامور مزاح گو شاعر مشہور ہیں۔ انھوں نے سیاسی اور سماجی موضوعات پر 900 کے قریب نظمیں تحریر کیں ہیں۔ان کے یہاں کلاسیکی شاعری کی تمام التزامات نظر آتے ہیں ،خصوصا انھوں نے غالب اور اقبال کے جن مصرعوں کی تضمین کی ہے، اس کی کوئی مثال اردو شاعری میں نہیں ملتی۔ زیر نظر "تیر نیم کش" ان کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔جواپنی فکر اور زبان و بیان کےاعتبار سے مزاحیہ شاعری کی روایت میں منفرد اور امتیاز قائم کرتا ہے۔جس میں شاعر کا فکری ،معاشرتی ،سیاسی اور سماجی شعور عیاں ہے۔ان کا کلام سادہ شگفتہ اورعام فہم ہے۔مجموعہ میں "قربانی کے بکرے،کراچی،قائد اعظم، کاغذ کی گرانی، پٹرول کی رایٹنگ، عید کی اچکن، رشوت، لاہور کی سڑکیں وغیرہ نظمیں شامل ہیں۔
سید محمد جعفری 27 دسمبر، 1905ء کو پہرسر، بھرت پور، برطانوی ہندوستان کے ایک علمی گھرانے میں میں پیدا ہوئے۔ان کے والد سید محمد علی جعفری ماہر تعلیم تھے اسلامیہ کالج لاہور سے منسلک ہوگئے اور اس کالج کے پہلے پرنسپل مقرر ہوئے۔ میٹرک ڈی۔اے۔وی اسکول لاہور سے کرنے کے بعد وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہوئے اور کیمسٹری میں بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں ایم اے (فارسی) اور ایم او اے (ماسٹر آف اورینٹل) اورینٹل کالج لاہور سے پاس کیا۔ پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں دوبارہ داخل ہوئے اور ایم اے (انگریزی) کی ڈگری اور میو اسکول آف آرٹس لاہور سے مصوری اور سنگ تراشی کی تعلیم حاصل کی۔ سید محمد جعفری نے 1940ء میں برطانوی ہندکی وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پریس انفامیشن ڈیپارٹمنٹ دہلی میں شمولیت اختیا کی اور کراچی، لاہور، تہران اور ایران میں خدمات انجام دیں۔ اسی ملازمت کے دوران وہ فروری1964ء میں ایران میں بحیثیت پریس اور کلچرل اتاشی مقرر ہوئے جہاں سے وہ 1966ء میں ریٹائر ہوگئے.
ادبی خدمات..
سید محمد جعفری نے ایک صاحب اسلوب شاعر تھے انہوں نے سیاسی اور سماجی موضوعات پر 900 کے لگ بھگ نظمیں تحریر کیں۔ ان کے یہاں کلاسیکی شاعری کی تمام التزامات نظر آتے ہیں خصوصاً انہوں نے غالب اور اقبال کے جن مصرعوں کی تضمین کی ہے اس کی کوئی اور مثال اردو شاعری میں نظر نہیں آتی۔سید محمد جعفری کے انتقال کے بعد ان کی شاعری کے دو مجموعے شوخی تحریر، تیرنیم کش اور کلیاتِ سید محمد جعفری کے نام سے شائع ہوئے.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets