aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"طلسم ہوشربا"اردو كے داستانوی ادب كی ایك معروف و مقبول تصنیف ہے۔ جو دراصل" داستان امیر حمزہ" كا ایك حصہ ہے۔ جو فارسی داستاں كی ترجمہ تھی ۔داستانوی ادب میں یہ ایك نادر نمونہ ہے۔ جس كے خالق سید محمد حسین جاہ ہیں۔یہ داستان مافوق الفطرت عناصر،ساحرانہ كمالات،دیوزاد،پریوں كے كرداروں پر مشتمل قصہ در قصہ رواں ہے۔یہ داستاں صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلكہ برصغیر میں مقبول ہے۔یہ داستان روایت رزم و بزم اور طلسم و عیاری كی عجیب و غریب كہانیوں پر مشتمل ہے۔جس میں ہر قصہ كے اختتام پر نیا قصہ شروع ہوجاتا ہے۔ یہ داستاں محض داستاں نہیں ہے بلكہ بیسوی صدی كے اوائل تك ہند ایرانی تہذیب كی جو آخری نشانات باقی تھیں ،اس كی عكاس بھی ہے۔ اس تہذیب كاتقریبا ہر پہلو اس میں صاف نظر آتاہے۔اس طرح یہ داستاں اس دور كی تہذیب،تاریخ اور زبان كے مطالعہ میں اہمیت كی حامل ہے۔ زیر نظر کتاب " طلسم ہوش ربا ایک مطالعہ" راہی معصوم رضا کی تنقیدی کتاب ہے۔ جس میں داستان میں موجود اس وقت کے سماج، سیاست، سماجی زندگی اور نقشہ ہندوستان اور اسلوب وغیرہ پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ جس سے اس داستان کی تفہیم اور اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free