aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آٹھ دفتروں کی چھیالیس جلدوں پر مشتمل تقریبا پچاس ہزار صفحات پر پھیلی داستان امیر حمزہ کا یہ پانچواں دفتر طلسم ہوش ربا، جو قریب دس ہزار صفحات پر پھیلا ہوا اردو زبان کا طویل ترین نثری شاہکار ہے جسے اردو کی خالص تخلیق ہونے کے باوجود ترجمہ ہی کہا جاتا ہے ۔ طلسم ہوش ربا کا نام ہی ہمیں ایک طلسمی ہوش اڑانے والی دنیا میں لے جاتا ہے ۔یہ داستان اس معنی میں اردو زبان کا شاہکار ہے کہ اتنی طویل داستان اردو زبان میں نہیں ملتی اور نہ ہی کہیں اور مل سکے گی ۔ اس دفتر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے علاوہ دفتروں میں فارسی کی جھلک مل جاتی ہے مگر یہ پانچواں خالص ہندوستانی ہے اور اس کی بنیاد ہندستانی عناصر پر ہے ۔ طلسم ہوش ربا داستان امیر حمزہ کی جان ہے اور سب سے بہترین حصہ شمار کیا جاتا ہے ۔ زیر نظر کتاب پانچویں دفتر کی جلد سوم ہے۔