aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب اردو غزل کی تاریخی نشو و نما اور اس کا پس منظر بیان کرتی ہے اورساتھ ہی ساتھ غزل کے پورے دور کا احاطہ کرتی ہوئی نظر آتی ہے ۔ اور عہد بہ عہد اس میں تغیرات و تبدلات کی نشان دہی کرتی ہے ۔ کتاب دس ابواب پر مشتمل ہے جن میں غزل سے قبل کے سیاسی و سماجی پس منظر سے لیکر غزل کے باقاعدہ آغاز اور عہد بہ عہد ارتقاء کا تاریخی تسلسل سے جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس میں دکنی غزل سے لیکر دور ایہام گوئی ، کلاسیکی غزل ، میر سے غالب تک غزل کی شعریات ، حالی اور اقبال کی غزل ، ترقی پسند غزل، جدیدیت پسند غزل اور ما بعد جدیدیت وغیرہ رجحانات کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔ اور غزل کے تقریبا پانچ سو برسوں کی تاریخ کو سمیٹنے کی علمی کوشش کی گئی ہے ۔ آخر میں حاص طور پرغزل کے فن ، اس کی شعریات اور تاریخ کا نچوڑ پیش کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets