aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اردو کے فروغ میں مدارس کا کردار" عبد المعید قاسمی کی مرتب کردہ ہے، جس میں انہوں نے اردو کے فروغ میں مدارس کے کردار کے عنوان سے فتح پور یوپی میں منعقد کئے گئے سیمنار کے مقالات کو جمع کیا ہے۔ جس میں مختلف ادبی اصناف کے ارتقاء میں مدارس کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے، اردو صحافت، اور قرآن واحادیث کے اردو تراجم کے حوالے سے فضلاء مدارس کی خدمات پر گفتگو کی گئی ہے، دارالعلوم دیوبند کی ادبی خدمات سے واقف کرایا گیا ہے، جس میں مختلف اصناف سخن شامل ہیں، دارالعلوم ندوۃ العلماء کی ادبی خدمات سے متعارف کرایا گیا ہے، مضامین کا مطالعہ اردو کے فروغ میں فضلاء مدارس کا کردار بخوبی واضح کرتا ہے، اور ان کی خدمات کے معیار و مقام سے واقف کراتا ہے۔ کتاب میں ڈاکٹر تابش مہدی، حقانی القاسمی جیسے معتبر قلم کاروں کے مضامین شامل ہیں، کتاب اہم معلومات پر مشتمل ہے۔