by Abul Lais Siddiqui
urdu ki adabi tareekh ka khaka
Baray Intermediate Classes
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Baray Intermediate Classes
اردو دنیا کی زبانوں میں نسبتا کم عمر زبان ہے۔بولی کی حیثیت سے اس کا آغاز گیارھویں صدی عیسوی کے بعد آہستہ آہستہ ہوا اور کئی سو سال میں یہ بولی کی شکل سے نکل کر علمی اور ادبی زبان بنی،جس میں شعر و ادب ،فلسفہ ،مذہب ،قدیم و جدید علوم ،تاریخ ،تہذیب کا سرمایہ جمع ہونا شروع ہوا۔یوں تو اردو زبان و ادب کی کئی تاریخیں لکھی گئیں ہیں۔ لیکن زیرنظر کتاب اردو کی ایسی تاریخ ہے جس میں خصوصا اعلیٰ ثانوی جماعتوں کے طلبا کے نصاب کو ذہن میں رکھ کر لکھی گئی ہے۔جس میں اردوکی ابتدا، ارتقا کے ساتھ ،اردو زبان کو دور جدید میں علمی وادبی حیثیت سے فروغ دینے میں سرسید اور ان کے رفقائے کار کے ادبی خدمات کا جائزہ ، اردو شاعری کی مختلف تحریکات اور اس کے عہد بہ عہد ارتقا کی داستان بھی مختصر ا بیان کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ کتاب ہذا میں ادب کے مختلف اصناف کی فنی خصوصیات کی تشریح بھی کی گئی ہے۔اس تاریخ کے مطالعے سے اردو زبان و ادب کے ترقی کے خطوط واضح اور متعین ہوجائیں گے ۔جو طلبا آگے چل کر اردو زبان و ادب کی تفصیلات کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ کتاب پہلی راہ نماثابت ہوگی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets