aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان و ادب کا ایک بھر پور حصہ شعر ی سرمایہ پر محیط ہے اس میں تمام کلاسیکی اصناف کی شمولیت نظر آتی ہے ۔ اس کتاب میں مصنف نے ارد و کے کلاسیکی شعری اصناف کا ذکر تفصیل سے کیا ہے۔ مصنف نے سب سے پہلے قصیدہ کا ذکر کیا ہے تو عرب میں قصیدہ کی ابتدا ، وہاں اس کی روایت، اس کا فن اور اس کی شعریا ت کو پیش کیا ہے پھر قصیدہ کے اصناف مدحیہ ، ہجویہ ، وعظیہ اور بیانیہ کا ذکر کر نے کے بعد اردو میں اہم قصیدہ گو شعراء کا ذکرکیا ہے ۔اسی طرح سے غزل ، مثنوی ، مر ثیہ ، نظم ، شہر آشوب ، واسوخت ، ریختی ، رباعی اور قطعہ کا ذکر ہے ۔ یہ کتا ب ادب کے مبتدی کے لیے فائدہ مند ہے ، اس میں تفصیلی مطالعہ نہیں ہے البتہ اختصار سے پیش کر نے کی کوشش ہے ۔ اسکو ل و کالج کے طلبہ کو مد نظر رکھ کر یہ کتاب تصنیف کی گئی ہے جس سے طلبہ مکمل استفادہ کر سکیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets