aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مکتوب کا شمار اردو کی غیر افسانوی اصناف میں ہوتا ہے۔ مکتوب میں روز مرہ کی چھوٹی باتوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے، جن کا تعلق مکتوب نگار یا مکتوب الیہ کی ذات سے ہوتا ہے،مکتوب دلی خیالات و جذبات کا روزنامچہ اور اسرار حیات کا صحیفہ ہے،اس میں وہ صداقت و خلوص ہے جو دوسرے کلام میں نظر نہیں آتا۔ خطوں سے انسان کی سیرت کا جیسا اندازہ ہوتا ہے، وہ کسی دوسرے ذریعے سے نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر شاداب تبسم نے اپنی کتاب اردو مکتوب نگاری"کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے، مکتوب نگاری کا فن،مکتوب نگاری کی اہمیت اور افادیت، مکتوب نگاری کی تاریخ،اردو میں مکتوب نگاری کے ابتدائی نقوش،عہد سرسید میں اردو مکتوب نگاری،اور اردو کے مشاہیر مکتوب نگاروں کا تذکرہ کیا گیاہے، مکتوب نگاری کے حوالے سے یہ کتاب عمدہ سرمایہ ہے۔