aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اردو میں شعری زبان کی اصلاح کی کوشش" ڈاکٹر منظر اعظمی کی تصنیف ہے، جس میں اصلاح زبان کے موضوع پر تحقیقی گفتگو کی گئی ہے، اصلاح زبان کی تحریک کو موضوع گفتگو بنایا ہے، اصلاح زبان کا آغاز ولی سے ہی ہوجاتا ہے، البتہ اس پر باضابطہ کام حاتم نے شروع کیا، اور مختلف شعراء و ادباء نے اس اہم کام میں حصہ لیا، ناسخ اور ان کے تلامذہ نے اصلاح زبان کے لئے نمایاں کوششیں کی ہیں، کتاب میں ان تمام پہلووں کو بخوبی پیش کیا گیا ہے، اصلاح زبان میں حصہ لینے والے شعراء اور ان کی خدمات کو سپرد قرطاس کیا گیا ہے، متروکات کے سلسلے میں اہم بحث کی گئی ہے، اردو ادب کے اہم ترین معرکوں اور شعر و ادب میں ان کے اثرات و فوائد کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ کتاب اصلاح زبان کے مراحل اور اصلاح زبان میں حصہ لینے والے شعراء و ادباء کی خدمات اور ان کے شعری معیار کو بخوبی واضح کرتی ہے، کتاب کا مطالعہ شعر و ادب کی تاریخ کے اہم حصہ سے واقف کراتا ہے۔