aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اردو میں اصول تحقیق"منتخب مقالات کا مجموعہ ہےجسے محترمہ ڈاکٹر سلطانہ بخش نے مختلف اہل علم کے مقالات سے مرتب فرمایا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع کے لحاظ سے ایم۔اے، ایم فل اور پی،ایچ ،ڈی کے طلبا کے لئے تحقیق کے رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔یہ کتاب مقالہ نگار حضرات کے علمی وتحقیقی تجربوں اور وسیع وگہرے مطالعے کا نچوڑاور اصول تحقیق کے ضروری مباحث کا جامع اور مبسوط مآخذ ہے اس میں فن تحقیق کے وہ سارے پہلو آ گئے ہیں جو تحقیق کرنے والے ہر طالب علم ،ہر استاذ اور تمام محققین کے لئے نہایت مفید ہوتے ہیں،اس کتاب میں طریقہ تحقیق، فن تحقیق اور اس کی قسمیں، موضوع کا انتخاب، مواد کی ترتیب، متن کی ترتیب، مواد کی فراہمی،تحقیق متن اور تصحیح متن جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free