aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتا ب محاوروں اور ضرب الامثال نیز تذکیر و تانیث پر محمول ہے۔ اس کتاب کو مصف نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا حصہ محاروں پر محمول ہے جس میں مصنف نے اردو زبان میں مستعمل محاوروں کو جگہ دی ہے۔ خاص طور پر وہ محاورے جو روز مرہ ہماری زندگی میں پیش آتے ہے۔مصنف کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے محاورہ بیان کرتے ہیں پھر اس کے معنی اس کے بعد اس کا محل استعمال۔ اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ان محاوروں کا استعمال قدیم استادوں کے کلام میں کس طرح سے ہوا ہے کو بھی بیان کرتے ہیں۔ دوسرے باب میں مصنف نے ضرب الامثال کو بیان کیا ہے اور تیسرا باب مزکر او ر مونث پر محمول ہے۔ یہ کتاب اردو پڑھنے والوں کے لئے نہاتی ہی اہمیت کی حامل ہے۔