aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر فرمان فتح پوری مصنف، محقق، ماہر لسانیات، نقاد، معلم اور مدیر تھے۔ وہ جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سربراہ اور اردو لغت بورڈ کے مدیر اعلیٰ بھی رہے۔ انہوں نے پچاس سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں، جن میں تحقیق و تنقید، اردو رباعی کا فنی و تاریخی ارتقاء، ہندی اردو تنازع، غالب: شاعر امروز و فردا، زبان اور اردو زبان، دریائے عشق اور بحرالمحبت کا تقابلی مطالعہ اور اردو املا اور رسم الخط جیسی مستند کتب شامل ہیں۔ انہوں نے کم و بیش تمام اصناف ادب پر قلم اٹھایا۔ زیر نظر کتاب "اردو نثر کا فنی ارتقا" بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ حالانکہ یہ ایک ترتیب ہے، جس میں زیادہ تر مستند اہل قلم کے مضامیں شامل ہیں۔ ترتیب میں نہ صرف تمام نثری اصناف کا خیال رکھا گیا ہے، جیسے داستان، افسانہ، ناول، تمثیل، تنقید، ڈراما، انشائیہ، تذکرہ نگاری، سوانح، خاکہ نویسی، رپور تاژ، مکتوب نگاری اور آپ بیتی وغیرہ۔۔۔ بلکہ ہر دور کی نثری تخلیقات زیر بحث آگئی ہیں۔ اس لئے اس کتاب کا مطالعہ فائدے سے خالی نہیں۔