aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سفرانسانی زندگی کو سنوارنے اور مرتب کرنے کی کوشش کا ایک سلسلہ ہے،اور سفر ناموں کے ذریعہ دوسری تہذیبوں سے متعارف ہوا جاتا ہے ، تاریخ اور جغرافیہ کے نئے انکشافات ہوتے ہیں،معلوماتی ادب کے لئے سفر نامے بہترین ذریعہ ہیں ۔اردو میں سفر ناموں کی تاریخ تو مختصر ہے تاہم عمدہ سفر ناموں کی روایت کافی مضبوط ہے ،مزرا حامد بیگ نے اس کتاب میں سفر نامے کی مختصر تاریخ بیان کی ہے ، اس کتاب میں سفر نامے کا فن ،ہندوستان سے متعلق قدیم سفر نامے ، حج نامے ، اردو کا پہلا سفر نامہ نگار ،دیگر قدیم سفر نامے اور جدید دور کے سفر نامے،جیسے موضوعات کو تاریخی تناظر میں پیش کیا ہے ۔