aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر سید احمد کا تحقیقی مقالہ "اردو شاعری کا انقلابی کردار" چند معیاری تحقیقی کارناموں میں شامل ہے ۔باب اول سے باب آخر تک کل سات ابواب میں عہد بہ عہد اور قدم بقدم اردو شاعری کے انقلابی کردار کو بڑی تفصیل ،توضیح اور انفرادیت و تنوع کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔معین اعجاز اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں"جب کوئی ایسا تحقیقی مقالہ نظر آتا ہے جس میں واقعی محقق کا خون جگر شامل ہو تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا کے ادب میں خوشگوار ہوا کا جھونکا سا آیا ہو۔ ڈاکٹر سید احمد کا مقالہ ’’اردو شاعری کا انقلابی کردار‘‘ایک ایسا ہی مقالہ ہے جسے پڑھ کر لگا کہ واقعی کوئی چیز پڑھی جیسا کہ عنوان ہی ہے ظاہر ہے کہ اس کے تحت کسی ایک دور یا کسی خاص تحریک کا احاطہ نہیں کیا گیا ہوگا بلکہ مجموعی طور پر اردو شاعری کے تمام ادوار کو کھنگھالا گیا ہوگا ان عناصر کی نشان دہی کی گئی ہوگی جس میں اردو شاعری کا انقلابی کردار ابھر کر سامنے آسکے۔ اس مقالے میں واقعی یہی بات ہے بلکہ اس سے بھی سوا ہے۔"