aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو شاعری کی تہذیبی روایت میں تصوف کا ایک خاص مقام ہے،شاعری بھی ایک روحانی ملکہ ہے۔ تصوف جیسے خشک موضوع کو ہمارے شعراء نے سلاست سے بیان کیا ہے، ادب اور شاعری کے لئے تصوف کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ اس کتاب میں اردو شاعری میں تصوف کے منظر اور پس منظر کو بیان کیا گیا ہے، تصوف کی اس تاریخ کو پیش کیا گیا ہے جو تاریکیوں میں گم تھی، اردو غزل میں تصوف اور روحانی اقدار کو پیش کرنے ہوئے فارسی ادب کی ہزار سالہ روایات کا جائزہ لیا گیا ہے، کلاسکی ادب اور غالب کی شاعری کے حوالے سے بھی بحث کی گئی ہے۔رضا حیدر کی یہ تصنیف در اصل پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جس پر انھوں نے دہلی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔