aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تنقیدکے ذریعہ کسی بھی تخلیق کےمحاسن اورعیوب کو ظاہر کیا جاتا ہے، تاکہ فن پارے کی قدر و منزلت کا تعین ہو سکے،تنقیدکےذریعہ قاری کو کسی بھی فن پارے کوسمجھنےمیں مددحا صل ہوتی ہے،اور جب قاری اور نقاد کی پسند کے اعتبار سےتخلیق کوقبول یا رد کیا جانے لگاتو ادب میں تنقید کے دبستان وجود میں آئے۔ اور اُردو تنقید میں رومانی تنقید، جمالیاتی تنقید، سائنٹفک تنقید، مارکسی تنقید، تاثراتی تنقید، نفسیاتی تنقید، اور تقابلی تنقیدوغیرہ کی شاخیں وجود میں آئیں۔ عبادت بریلوی کی یہ کتاب اسی تنقید کے حوالے سے ہے،جو تنقید کے تمام پہلؤں کو محیط ہے ، اس کتاب میں اردو تنقید کے نامور نقادوں کے مضامین شامل ہیں ، جس سے اندازہ ہوتا ہے، کہ عبادت بریلوی نے اس کتاب کو مرتب کرتے ہوئے کافی چھان بین کرکے کتاب میں موجود مضامین کا انتخاب کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free