aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
برصغیر میں مکتب میں قدم رکھتے ہی اکثر بچوں کے ہاتھوں کی زینت بننے والی یہ پہلی کتاب ہوا کر تی تھی ۔ آج بھی مکاتب و مدارس میں اس کتاب کو اولیت حاصل ہے ۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اس میں سیکھنے کا عمل بتدریج ہے ۔ بہت سارے افراد دوسری کتاب سے اردو سیکھنا شروع کر تے ہیں لیکن بہت ہی جلد اس کتاب کی جانب رجوع ہوجاتے ہیں ۔ پہلے تمام حروف تہجی کی شناخت ایک ساتھ کرائی گئی ہے پھر دو حرفی لفظ بنائے گئے ہیں جو آپس میں نہیں ملتے ہیں ۔ اس کے بعد ملنے والے دوحروف کے الفاظ ہیں ۔ اس طریقے سے تمام حروف کی شناخت کرائی گئی ہے ، کوئی حرف شروع میں کیسے آ تا ہے بیچ میں کیسے آتا ہے پھر آخر لفظ میں اس کی کیا شناخت ہوتی ہے سب کو بہت ہی سلیقہ سے پیش کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تکر ار اتنا ہے کہ بچہ اس حرف کو کتاب ختم ہونے تک پہچان ہی لیتا ہے اور پھر اس کے آگے کی کتاب کے لیے استاد کی مدد بہت ہی کم لینی پڑتی ہے ۔ الغر ض اردو زبان سیکھنے کے لیے یہ سب سے پہلی کتاب ہے جو بہت ہی زیادہ مقبول رہی ہے اور اب تک اس کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets