Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : سلام بن رزاق

ناشر : عرشیہ پبلی کیشنز، دہلی

سن اشاعت : 2012

زبان : Urdu

موضوعات : افسانہ

صفحات : 174

معاون : غالب اکیڈمی، دہلی

زندگی افسانہ نہیں
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

ممتاز و معتبر افسانہ نگارسلام بِن رزّاق۱۵؍نومبر ۱۹۴۱ء کو پنویل (مہاراشٹر) میں پیدا ہوئے۔بی ایم سی کے شعبۂ درس وتدریس میں۳۶؍سال وابستگی کے بعد۱۹۹۹ء میں سبکدوش ہوئے۔ افسانے، ترجمے بچوں کے ادب پر مشتمل ان کی اب تک ۱۴کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔سا ہتیہ اکادمی ایوارڈ برائے تخلیقی ادب اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ برائے ترجمہ جیسے گراں قدر اعزازات کے علاوہ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی ، اترپردیش اردوا کادمی بہار اردو اکادمی ایوارڈزاور کتھا ایوارڈ سے نوازے جاچکے ہیں۔ ان کے کئی افسانوں کے ہندی، مراٹھی، تیلگو، پنجابی کے علاوہ انگریزی، روسی، ازبک، جرمنی اور نارویجن زبانوں میں ترجمے ہوچکے ہیں۔ انھوں نے پانچ ٹیلی فلمیں اور تین فیچر فلمیں بھی تحریرکی ہیں۔ اس وقت وہ مہاراشٹر اردو رائٹرس گِلڈ کے صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کا چوتھا افسانوی مجموعہ ’زندگی افسانہ نہیں ‘کے بعد حال ہی میں شخصیات پر مشتمل مجموعہ ’تذکرے‘ منظر عام پر آیا ہے۔مہاراشٹرا اردو اکادمی کی جانب سے آپ کو ’سنت گیانیشور‘ قومی ایوارڈاورغالب انسٹی ٹیوٹ ، دہلی کی جانب سے’غالب ایوارڈ ‘ سے بھی نوازا گیاہے۔ 

از قلم………….وسیم عقیل شاہ

اردو کے نابغہ روز گار قلم کار سلام بن رزاق کا تعلق ہندوستان کے سب سے مشہور شہر ممبئی سے ہے۔
 ـ آپ بہ طور افسانہ نگار نہ صرف ہندوستان بھر میں بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو افسانہ پڑھا اور لکھا جاتا ہے مشہور و مقبول ہیں۔
ـ اسی طرح ہندی کے ساہتیک حلقے میں بھی آپ کی قدر و منزلت اسی طرح طرح ہے ـ حالاں کہ موصوف شاعری کے ذریعے ادب میں داخل ہوئے تھے تاہم ان کی شہرت ان کے افسانوی موضوعات، ان کی فکر ، فنی شعور، منفرد اسلوب و انداز، تخلیقی ہنر مندی، زبان و بیان کی ندرت اور افسانوں کی بے مثال بنت و بیانیے کے سبب ہےـ ۔
انھوں نے اپنے اطراف کی دنیا کو جیسے پایا ویسے ہی اسے اپنی افسانوی فریم میں سجایا اور اسے احتجاجی اور اصلاحی فکروں کے لیے متحرک کر دیا ۔
 سلام بن رزاق نے ایک فرد کے لیے پورے سماج کی کہانی لکھی تو پورے سماج کے لیے ایک فرد کی ۔ غرض یہ کہ انھوں نے ہر طور، ہر صورت انسانیت ہی کی کہانی سنائی ـ ان کے افسانوں کے عام کرداروں نے انہیں عام آدمی کا خاص کہانی کار بنا دیا ہے۔ ـ افسانہ کے علاوہ موصوف نے ڈرامے، تنقیدی مضامین، بچوں کا ادب اور ترجمہ نگاری پر بھی خاص توجہ کی ہے ـ۔ آپ کی تخلیقات و تحریروں کو بر صغیر کے تمام موقر رسالوں نے اہتمام سے شائع کیا ـ پچاس سے زائد افسانے ریڈیو آکاشوانی سے نشر ہوئے، ایک درجن سے زائد افسانوں کو ڈراماٹائیز کیا گیا۔
 ـ آپ نے کئی فلموں اور ٹی وی سیریلوں میں رائٹر اور اسسٹنٹ رائٹر کے طور کام کیا ـ آدھا درجن کے قریب رسائل نے آپ کے فن پر نمبر اور گوشے جاری کیے نیز معروف ناقدین ادب نے آپ کی فنی ہنر مندیوں کا اعتراف کیا، اسی کے ساتھ ہی آپ کی فکر و فن پر چند پی ایچ ڈی اور درجن بھر کے قریب ایم فل کی کے مقالے لکھے گئے ـ کئی ادبی جلسے آپ کے اعزاز میں منعقد ہوئے، آپ کی 15 سے زائد کہانیاں مختلف سطح کی درسیات میں بہ طور نصاب شامل ہیں ـ آپ نے ہندی مراٹھی اور اردو سے معکوس ترجمہ نگاری کی ـ بال بھارتی کی لسانی و نصابی کمیٹی کے اہم رکن تھے ـ آپ کی کل 22 کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں ـ جن چار افسانوی مجموعے 'ننگی دوپہر کا سپاہی'، 'معبر '، 'شکستہ بتوں کے درمیاں ' اور 'زندگی افسانہ نہیں ' قابل ذکر ہیں ـ اسی طرح ' ننھے کھلاڑی' (بچوں کا ناول) 'ماہم کی کھاڑی' (مراٹھی ناویل کا ترجمہ )، 'جی اے کلکرنی کی کہانیاں ' (مراٹھی سے ترجمہ شدہ کہانیاں ) اور 'عصری ہندی کہانیاں' (ہندی سے ترجمہ شدہ کہانیاں ) جیسی کتابیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں ـ آپ منصب درس و تدریس سے وابستہ تھے اور اب سبکدوش ہو کر ممبئی میں مقیم تھےـ۔
انعام و اعزاز :
موصوف کو اپنی لازوال ادبی خدمات کے لیے ملک کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں نے کم و بیش 40 سے زائد انعامات و اعزازات سے نوازا ہے ـ ان کی تقریباً سبھی کتابوں پر ملک کی مختلف ریاستی اردو اکادمیوں نے خصوصی انعام تفویض کیے ـ نیز موصوف اردو کے پہلے ادیب ہیں جنھیں دو بار مرکزی ساہتیہ اکادمی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ـ یہاں چند ہی انعامات و اعزازات کی تفصیلات پیش کی جاتی ہیں ۔ـ

مجموعی ادبی خدمات پر" غالب ایوارڈ" (غالب انسٹی ٹیوٹ )
مجموعی ادبی خدمات پر "گیانیوشری ایوارڈ" (مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی )
ہندی سے ترجمہ شدہ کہانیوں کا مجموعہ "عصری ہندی کہانیاں" پر "ساہتیہ اکادمی ایوارڈ" (مرکزی ساہتیہ اکادمی، دہلی )
افسانوی مجموعہ "شکستہ بتوں کے درمیاں" پر 'ساہتیہ اکادمی ایوارڈ '(مرکزی ساہتیہ اکادمی، دہلی )
مجموعی ادبی خدمات پر 'ولی دکنی ایوارڈ' (مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی )
مجموعی ہندی خدمات پر" رمنیکا ایوارڈ (رمنیکا فاؤنڈیشن ،دہلی)

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
بولیے