سالم سلیم کی پیدائش اترپردیش کے مردم خیز شہر اعظم گڑھ میں 1985 میں ہوئی ۔ اعلی تعلیم کے لئے علی گڑھ کا رخ کیا، جہاں سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔
جے این یو سے ایم اے مکمل کیا ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ایم فل کرنے کے بعد مشہور شاعر اور ناقد سلیم احمد کے شعری سرو کار پر دلی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ۔ ان کے ایم فل کا مقالہ مشہور شاعر جون ایلیا پر محیط ہے، جس میں انھوں نے جون ایلیا کی شخصیت اور ان کے فن پر روشنی ڈالی ہے ۔
ان کا پہلا شعری مجموعہ اردو میں "واہمہ وجود کا" اور ہندی رسم الخط میں "سبھی رنگ تمھارے نکلے" کے نام سے ریختہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شایع ہوا۔
سالم سلیم کا شمار نئی نسل کے اہم شعرا میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنے باطن کی آوازکو لفظ دیا ۔ ان کی شاعری میں اپنی ذات اور اشیا کو دیکھنے کا ایک نیا رویہ ملتا ہے ۔ اس وقت ان کی شاعری قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے ۔ پچھلے دس برس سے ریختہ فاؤنڈیشن سے وابستہ ہیں۔