aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر قریش کا عالی مرتبت خاندان کا تعارف، تعریف اور توصیف ہے۔قریش کے بدر منیر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم ہیں۔خاندان قریش کا پہلا آدمی قصی وہ خوش نصیب شخص تھے،جسے کعبہ شریف کی تعمیر کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ،قصی حضرت محمدصلی اللہ علیہ و سلم کے اجداد میں سے تھے۔قریش خاندان میں آپ ﷺ کی آمد بابرکت کے بعد اس خاندان کی اہمیت و فضلیت میں اضافہ ہوا۔عمران عظیم صاحب نے اپنی کتاب"آئنیہ قریش"میں قریش : کی تاریخ اور تہذیب کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔جس کےلیے مصنف نے چار ذیلی عناوین"خاندان قریش اور قریش کی وجہ تسمیہ،ہندوستان میں قریشی عربوں کی حکومتوں کا پس منظر،ہندوستان میں مسلمان قریشی ،عربوں کی آمد،ہندوستانی تجارت میں قریشیت کے ثبوت اور طرز زندگی ،کے تحت تاریخ و تہذیب کا جائزہ لیا گیا ہے۔اس کے بعد پنچایتی نظام ،جمیتہ القریش :تاسیس اور توسیع،قریش کی ادبی صحافتی تناظر وغیرہ کے تحت خاندان قریش کی تاریخ ،تہذیب اور دیگر خدمات کےتفصیلی بیان نے کتاب کی وقعت مزیدبڑھادی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets