aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
راشد الخیری کے ناول اردو ناول نگاری کے با ب میں اہمیت کے حامل ہیں۔انھوں نے افسانے لکھے، شاعری بھی کی،صحافتی فرائض بھی انجام دئیے۔ان سب میں بحیثیت ناول نگار ان کی اہمیت مسلم ہے۔اس فن کی بنیاد نذیر احمد نے "مراۃ العروس، بنات النعش،توبۃ النصوح وغیرہ سے ڈالی تھی۔اسی طرز کواپناتے ہوئے راشد الخیری نے بھی معاشرتی اور اصلاحی ناولیں لکھیں۔جس میں عورتوں کی تعلیم و تربیت اوراپنے معاشرے کے پستے ہوئے کرداروں کی عکاسی بھی خوب ہے۔زیر نظر ناول "آمنہ کا لال " آپ ﷺ کی سیرت نگاری پر مشتمل ہے۔جس میں آپ ﷺ کی حیات ا ور معجزات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets