aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "آپ سے ملئے" علی جواد زیدی کی تصنیف ہے۔ خاکہ نگاری سے وابستہ یہ ایک انوکھی کتاب ہے جس میں خاکہ نگاری کے ساتھ ساتھ نقد و تبصرہ بھی ہے اور سوانح نگاری بھی ہے۔ اس کتاب میں چند اہم ادبی شخصیتوں کا ایسا تعارفی خاکہ پیش کیا گیا ہے جیسے بالمشافہ بات چیت ہورہی ہو۔ جن میں بھگوتی چرن ورما، علی عباس حسینی، جوش ملیح آبادی، اقبال سہیل، آنند نرائن ملّا، جگر مرادآبادی، سید مسعود حسن رضوی ادیب، ڈاکٹر سید عابد حسین، عبد الرزاق ملیح آبادی، نیاز فتح پوری، عبد الماجد دریابادی، اثر لکھنوی، انیس احمد عباس کے خاکے شامل ہیں۔ مجموعی طور پرعلی جواد زیدی کی یہ کتاب خاکہ نگاری کے تعلق سے ایک اہم سنگ میل کا درجہ رکھتی ہے، کتاب میں شامل خاکے مذکورہ حضرات کے زندگی میں لکھے گئے ہیں اس حیثیت سے یہ سوانحی خاکے تآثراتی نقطہ نظر سے اچھی کوشش اور قابل تحسین ادبی کارنامہ ہیں۔
ज़ैदी, अली जव्वाद ज़ैदी (1916-2004) विचारधाराओं और साहित्यिक आन्दोलनों के बीच से गुज़रते हुए अपनी आवाज़ में बोलने वाले शाइरों में शामिल। आज़मगढ़ (उत्तर प्रदेश) में जन्म। उर्दू की बड़ी संस्थाओं में महत्वपूर्ण पदों पर रहे। शाइरी के अलावा साहित्य के इतिहास पर शोध-कार्य किया और आलोचना भी लिखी।
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets