aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حاجی لق لق ہند و پاک کے مایہ ناز فطرت نگاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے جس طرز کی ظریفانہ نثر تخلیق کی ہے وہ برسوں کی ریاضت کا ثمرہ ہے۔ اسی لیے ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی نثر کی تحسین کرنا در اصل سورج کو دیا دکھانے جیسا ہے۔ لیکن ان کی ظرافت کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ شوخی کے ساتھ ہی اخلاق آموز باتیں کہہ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا انداز بیان اتنا دلچسپ اور دلنشین ہوتا ہے کہ بار بار پڑھ کر بھی طبیعت میں سیرابی نہیں آتی۔ زیر نظر کتاب ان کے مزاحیہ افسانوں کا دوسرا مجموعہ ہے جس میں انہوں نے اپنے فن کی جلوہ آرائی کی ہے۔ ان کا پہلا مجموعہ پرواز لق لق کے نام سے شائع ہوا تھا جس کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ سالوں تک ہر سال اس کا نیا ایڈیشن شائع ہوتا رہا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets