aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عبد الحلیم شرر شخصیت اور فن در اصل پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے۔ یہ مقال 1977 میں دہلی یونیورسٹی میں پیش کیا گیا تھا اس مقالے کاخاکہ ڈاکٹر خواجہ احمد فاروقی نے تیار کیا تھا تاہم مقالہ ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی کی نگرانی میں مکمل ہوا تھا، اس مقالہ کو تقریبا بارہ سال کے بعد ہو بہو بلا کسی ترمیم کے کتابی شکل میں پیش کیا گیا جس میں عبد الحلیم شرر کی حیات و خدمات کامفصل جائزہ پیش کیا گیا ہے اس کتاب کو آٹھ ابواب میں تقسیم کیاگیاہے، پہلے باب میں شرر کے عہد کا سیاسی و سماجی پس منظر بیان کیا گیا ہے، دوسرے باب میں شرر کی حیات و شخصیت، تیسرے باب میں شرر کی تصانیف، چوتھے باب میں شرر کی ناول نگاری، پانچویں باب میں شرر کی انشائیہ نگاری، چھٹے باب میں تاریخ اور سوانح کے حوالے سےگفتگو کی گئی ہے، ساتویں باب میں ان کی شاعری، تراجم اور متفرقات پر گفتگو کی گئی ہے، اور آٹھویں باب میں شرر کے اسلوب نگارش پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets