aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "افسانے کی حمایت میں" شمس الرحمن فاروقی کی مایہ ناز کتاب ہے ۔اس کتاب میں اردو میں افسانہ کہاں ہے؟ اس کے امکانات کیا ہیں ، اور اردو میں افسانے کی بنیادی خصوصیات کیا ہیں جیسی بحثیں کی گئی ہیں ۔اس کتاب میں بہت سی بحثیں ایسی ہیں جو اردو میں شاید پہلے نہیں اٹھائی گئیں تھیں پھر بھی اس کتاب کے اکثر مضامین ارباب نقد و نظر کی توجہات کے محاذ میں رہیں ۔اس کتاب میں فاروقی صاحب نے اپنی غیر معمولی ذہانت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے شاعری اور افسانے کا ایسا تقابلی مطالعہ پیش کیا ہے جس سے قاری کی بصیرت میں بے حد اضافہ ہوتا ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1982 میں مکتبی جامعہ لمیٹیڈ نئی دہلی سے چھپی تھی لیکن مقبولیت کی وجہ سے دوسری اور پھر تیسری بار مکتبہ جامعہ ہی سے اضافہ شدہ ایڈیشن 2006 میں منظر عام پر آیا،پہلے ایڈیشن میں گیارہ مضامین شامل تھے تاہم بعد کے ایڈیشن میں سترہ مضامین ہیں ،کتاب کی پہلی اشاعت کے مضامین 1970 اور 1980 کے درمیان لکھے گئے ۔بعد کے ایڈیشن میں نہ صرف کئی نئے مضامین شامل ہوئے بلکہ فاروقی صاحب نے اپنے پرانے مضامین پر نظر ثانی کرکے کچھ ترمیمات و اضافے بھی کیے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets