Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : मीर बहादुर अली हुसैनी

संपादक : कारकुनान मजलिस तरक़क़ी अदब

संस्करण संख्या : 001

प्रकाशक : मज्लिस-ए-तरक़्क़ी-ए-अदब, लाहौर

मूल : लाहौर, पाकिस्तान

प्रकाशन वर्ष : 1963

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : कि़स्सा / दास्तान, शिक्षाप्रद, हिकायात

उप श्रेणियां : दास्तान

पृष्ठ : 211

सहयोगी : अंजुमन तरक़्क़ी उर्दू (हिन्द), देहली, डॉ आदित्या बहेल

अख़्लाक़-ए-हिन्दी
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

اردو کی پہلی کتاب۔ علم و دانش سے بھر پور حکایتیں۔ اردو زبان کی تاریخ میں نثر کی جو پہلی کتاب چھاپے خانے سے چھپ کے نکلی وہ ’اخلاق ہندی ‘ تھی۔ یہ بات 1803 کی ہے۔ اس وقت غالب سات برس کے تھے، میرتقی میر کی عمر کے سات سال باقی تھےاور ہماری اس زبان کا کوئی نام نہیں تھا۔انگریزوں نے اپنے قدم جما لیے تھے اور ہندوستان پر حکمرانی کرنے کے لیے ولایت سے نوجوان حکام لائے جا رہے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب انگریز حاکموں کو یہ خیال نہیں آیا تھا کہ ہندوستانیوں کو انگریزی سکھائی جائے۔ انہوں نے خود کوہندوستان کے رنگ میں ڈھالنے کا رویہ اختیار کیا تھا۔چنانچہ انگلستان سے آنے والے افسروں کو ہندوستان کی زبان سکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔سہولت کے لیے اس زبان کو ہندوستانی کا نام دے دیا گیا۔ مقامی زبانیں اور رسم و رواج سکھانے کے لیے کلکتے میں فورٹ ولیم کالج قائم کیا گیا اور انگریزوں کو اردو اور ہندی سکھانے کے لیے مقامی استاد ملازم رکھے گئے جو منشی کہلاتے تھے۔میر بہادر علی حسینی کو میر منشی منصب ملا اور انگریز شاگردوں کے لیے پہلی کتاب لکھنے کا فرض ان ہی کو سونپا گیا۔یہ بات 1802 کی ہے۔ایک سال بعد یہ کتاب ’اخلاق ہندی ‘ کے نام چھپی۔اخلاق ہندی فارسی کتاب ’مفرح القلوب‘ کا ترجمہ ہے۔جان گلکرسٹ کی ہدایت تحت یہ کتاب مقامی بولیوں کے ساتھ گلی کوچوں میں رائج بولی میں لکھی گئی۔ عجیب و غریب قصوں میں لپٹے ہوئے ہیں۔ کہیں کوّے اور چڑی مار کی داستان ہے، کہیں بوڑھے شیر اور مسافر کی حکایت ہے۔ کہیں کوّے ہرن اور گیدڑ کا قصہ ہے۔قدیم ہندوستان کے سنسکرت زبان میں ایسی سیکڑوں حکایتیں لکھی گئیں جن میں سے اکثر فارسی میں اور پھر اردو میں ترجمہ ہوئیں اور آج بھی ہمارے اسکولوں کی ابتدائی درسی کتابوں میں نظر آتی ہیں۔ اخلاق ہندی کا ایک نسخہ لندن میں بھی چھپا تھا۔ یہ بات 1868 کی ہے۔ نہایت خوب صورت اردو ٹائپ میں یہ نسخہ سید عبداللہ نے ترتیب دیا تھا جو لندن میں مشرقی زبانوں کے پروفیسر تھے۔ برطانیہ میں یہ کتاب مشہور ناشر ڈبلیو ایچ ایلن اینڈ کمپنی نے چھاپی تھی۔ اس وقت ملکہ وکٹوریہ کو تخت پر بیٹھے تیس برس گزر چکے تھے۔ زیر نظر نسخہ کو کارکنان مجلس ترقی ادب،لاہور نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کے آغاز میں ڈاکٹر وحید قریشی کا نہایت اہم مقدمہ ہے جو کتاب کی مکمل معلومات کا احاطہ کرتا ہے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए