aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید اختر اورینوی اردو ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ اختر اورینوی ایک صاحب طرز ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، ناول نگار، تنقید نگار اور شاعر تھے۔ آپ کی تصنیفات میں ڈرامہ (شہنشاہ حبشہ)، ناول (حسرت تعمیر، کارواں)، افسانوں کے کئی مجموعے، تنقیدی اور تحقیقی تصانیف، شعری مجموعے ، اداریے،نیز کئی ریڈیائی ڈرامے، ریڈیائی تقاریر اور ادبی سماجی مذہبی موضوعات پر سینکڑوں تقریریں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مذہبی موضوعات پر کئی مضامین الفضل قادیان اور بدر قادیان میں شائع ہوئے۔ قرآن کریم کی کئی سورتوں کی تفسیریں بھی لکھی ہیں۔ جلسہ سالانہ قادیان پر صدارت اور تقاریر کا موقع بھی ملتا رہا۔ زیر نظر کتاب، ان کا مونو گراف ہے ۔اس مونوگراف کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے پہلا باب ، ان کی زندگی پر مشتمل ہے، دوسرے باب میں ان کی شخصیت کو بیان کیا گیا ہے، جبکہ تیسرے اور آخری باب میں ان کے ادبی مقام اور کارناموں کو بیان کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets