aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "علیم صبا نویدی: بابائے اردو ٹمل ناڈو" فاروق جائسی کی مرتب کردہ ہے، علیم صبا نویدی تمل ناڈو کے اہم ترین ادباء میں سے ہیں، وہ کئی تحقیقی و تنقیدی کتابوں کے مصنف ہیں، جن میں تاریخ ادب اردو ٹمل ناڈو اور مولانا باقر آغا ویلوری کے ادبی نوادر ان کی اہم تصانیف میں شمار کی جاتی ہیں، زیر نظر کتاب میں علیم صبا نویدی کی ادبی خدمات اور شخصیت پر مضامین شامل ہیں، مرتب کے تین مختصر مضامین ہیں، جن میں علیم صبا نویدی کی شخصیت پر گفتگو کی گئی ہے، انہوں نے شاعری کی صنف سانیٹ میں طبع آزمائی کی، اس کی خوبیاں ذکر کی گئی ہیں، ایک مضمون میں ان کی کتاب میں نعتیہ شاعری میں ہئیتی تجربہ کا مختصر تعارف کرایا گیا ہے، کتاب میں اور بھی مختلف ادباء کے مضامین شامل ہے، جن کا مطالعہ علیم صبا نویدی کی ادبی خدمات سے واقف کراتا ہے، ان کے فن کا معیار واضح کرتا ہے، ان کی متنوع اور مختلف الجہات خدمات کو بیان کرتا ہے، کتاب مختصر ہے، اس کا مطالعہ اردو ادب میں علیم صبا نویدی کے مقام کو واقف کراتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets