aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں بہت سی تحریکیں وجود میں آئیں ، لیکن علی گڑھ تحریک ان تمام تحریکوں میں اپنی انفرادی شان رکھتی ہے، اس تحریک کو مکمل ادبی تحریک نہیں کہا جاسکتا ہے۔ یہ سرسید کی سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی و ادبی، کاوشوں کی وجہ سے وجود میں آئی اس لیے اس تحریک کو سرسید تحریک کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے، اس تحریک نے اردو شعر و ادب پر بھی گہرے نقوش ثبت کیے ہیں۔زیر نظر کتاب "علی گڑھ تحریک سماجی اور سیاسی مطالعہ"مظہر مہدی کی تحریری کردہ کتاب ہے ۔ اس کتاب کے مطالعے سے علی گڑھ تحریک کے پس منظر اور انیسویں صدی کی سیاسی و اقتصادی صورت حال کا اندازہ ہوتا ہے، ساتھ ہی ساتھ اس صورت حال کے تناظر میں سرسید کی شخصیت اور علی گڑھ تحریک کی معنویت کا اندازہ ہوتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets