aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "انداز گفتگو کیا ہے" فاروقی صاحب کی ایک اہم کتاب ہے ۔ اس کتاب میں فاروقی صاحب کے پندرہ تنقیدی مضامین شامل ہیں ، جن پندرہ میں سے تیرہ مضامین اردو کے نامور شعراء پر ہیں ، اور دو مضامین کلاسکی غزل کی شعریات کا خاکہ، سادگی، اصلیت اور جوش پر مبنی ہیں ۔کتاب میں شامل پندرہ مضامین میں سے بارہ مضامین میں فاروقی صاحب نے مختلف انداز سے اردو غزل کی روایت پر اظہار خیال کیا ہے ۔یہ کتاب اپنی نوعیت کے اعتبار سے فاروقی صاحب کے دیگر تنقیدی کاناموں سے جدا گانہ حیثیت رکھتی ہے۔کیوں کہ فاروقی صاحب نے اس کتاب میں کلاسکی غزل کی شعریات کو موضوع گفتگو بناتے ہوئے ان کی روایات سے بحث کی ہے اور جدید شاعری سے اس روایت کی وابستگی کے اسباب و علل پر غور و فکر کیا ہے۔مختصر یہ کہ فاروقی صاحب نے اس کتاب میں اردو غزل کی روایت کے حوالے سے اقبال، غالب، فراق، میر اور ذوق کی شاعرانہ صنعت کاری کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets