aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
كلیم الدین احمد اردو كے مشہور و معروف نقاد ہیں۔"اپنی تلاش میں"كلیم الدین احمد كی خود نوشت سوانح عمری ہے۔جس میں ان كی ولادت سے لے كر تمام حالات زندگی درج ہیں۔انھوں نے اپنے بچپن كے واقعات كو عزیز واقارب اور والد كے خطوط كےذریعہ پیش كیا ہے۔كلیم الدین احمد نے اپنے بچپن میں اجنبیوں سے ڈر جانے كے مختلف واقعات كو دلچسپ رواں انداز میں بیان كیا ہے۔اس كے علاوہ اپنے ابا اماں كا ذكر،بچپن كے كھیلوں كا ذكر، تعلیم و تربیت ،شاعری سے شغف،وغیرہ كا تفصیلی ذكر موجود ہے۔جس كے مطالعے كے بعد یہ بات واضح ہوتی ہے كہ كلیم الدین احمد كی تعلیم و تربیت میں ان كے والد اور بڑے ابا كا بے حد اہم كردار رہا ہے۔ان دو حضرات سے جڑے كئی واقعات كتاب ہذا میں موجود ہیں۔كلیم الدین احمد نے اپنی خود نوشت سوانح كو شعور كی رو تکنیک میں ماضی كی یادوں میں ڈوبتے ابھرتے تحریر كیا ہے۔زبان و بیاں عام فہم اور اسلوب كی روانی ایسی ہے كہ قاری كی دلچسپی اول تا آخر قائم رہتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets