aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جدید شاعری میں جونئے رجحانا ت ملتے ہیں۔ وہ غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں ۔عربوں نے مغربی ادب سے جتنا کسب فیض حاصل کیا ہے اس کی مثال شاید کسی دوسرے زبا ن میں نہیں ملتی۔عربی شاعری زندگی کی توانائیوں اور رعنائیوں سے بھرپور ہے۔عربی شاعری میں اقدار حیات ،سماجی زندگی کی عکاسی ،حقیقت نگاری ،انسانیت دوستی ، اسلامی جذبات کی مصوری اور فنی عظمت کو پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ زیر نظر کتاب "عربی شاعری کے جدید رجحانات "میں عربی شاعری کے بنیادی اور جدید رجحانات کی نشا ندہی کی گئی ہے بلکہ ان رجحانات کو وضاحت و جامعیت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔یہ اپنے طرز کی پہلی جامع کتاب ہے جس میں یہ تمام جدید عربی شاعری کی تحریکوں پر مفصل تنقیدی بحث کی گئی ہے۔جس میں مصنف نے عربی شاعری کی ابتدا ،ارتقاء کاعہد بہ عہد تجزیے کے ساتھ ،عربی شاعری میں مختلف رجحانات و تحریکات کے اثرات کی تفصیلات بیان کی ہے۔کتاب ہذا کے مطالعہ سے عربی شاعری میں جدید رجحانات و تحریکات کے مفصل اثرات واضح ہوجاتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets