aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب"عروض آہنگ اور بیان"شمس الرحمن فاروقی کے دس مضامین کا مجموعہ ہے۔اس مجموعہ میں شعری آہنگ ،اور بحور سے متعلق سلسلہ وار گفتگو کی گئی ہے۔اس کے علاوہ عروضی اصطلاحات کو بھی موضوع بنایاگیا ہے۔اس کتاب کے مضامین ایسے مباحث کے دروازے وا کرتے ہیں جن سے ادب کا عام قاری بے بہرہ ہوتا ہے، عروضی مباحث اردو قواعد کے اصول و ضوابط اور فنی خوبی و خرابی ایسے مسائل ہیں جن پر فاروقی صاحب نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں اور فکر و نظر کی وسعت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ زیر نظر کتاب پہلی بار جون 1977میں منظر عام پر آئی تھی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets