aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تانیثی خیالات کی حامل ممتاز اردو فکشن رائیٹر اور شاعرہ، مشرقی سماج میں عورت کے جنسی، نفسیاتی اور سماجی مسائل کو پیش کرنے کے لیے معروف۔ اردو کی باکمال ناول نگار اور افسانہ نویس واجدہ تبسم کی یہ کتاب چند اہم افسانوں کا مجموعہ ہے ۔ کتاب کا نام آخری افسانہ " آیا بسنت سکھی " سے موسوم ہے۔ کہانی کو اچانک شروع کردینا اور اس طرح شروع کردینا کہ قاری دنگ رہ جائے اور جملوں اور مفہوم میں کہیں شکستگی بھی نہ ہو واجدہ تبسم کا ہی کمال ہے۔ زیر نظر مجموعہ کی ابتدا "دیار حبیب " سے ہوئی ہے اور اس میں ایک خط کے ذریعہ حیرت انگیز طورپر کہانی کی شروعات کی گئی ہے ۔ مجموعے میں "منزل ، شہر ممنوع ، شعلے " کا کردار ہر ہر پل حیرت میں ڈالنے والا ہے۔ کتاب کی تمام مشمولات اپنی مثال آپ ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets