aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خاکوں کے ذریعہ شخصیت کے تقریباً ہر ایک پہلو کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔مختلف زاویوں سے مطالعہ کرنے کا فن ہوتا ہے،زیر نظر کتاب میں شمیم حنفی نے 1947 سے لیکر موجودہ دور تک کے دہلی کے خاکہ نگاروں کا ایک جامع مگر مختصر تعارف پیش کیا ہے، کتاب میں صرف اور صرف انھیں تحریروں کو شامل کیا گیا ہے جو مرتب کےاصول پر کھری اترتی تھیں،ساتھ ہی ساتھ کتاب میں موجود تحریروں سے جہاں دلی کی شخصیات کا پتا چلتا ہے وہیں دلی کی مخصوص تہذیب و ثقافت، دلی کی زبان و بیان اور محاورے، اور دلی کی سیاسی و سماجی احوال و کوائف کا اندازہ ہوتاہے ، چنانچہ کتاب میں موجود سبھی تحریریں ان حضرات کی شامل کی گئی ہیں جو یاتو با قاعدہ دلی والے ہیں یعنی دلی ان کا آبائی وطن ہے، یا پھر کم سے کم دس سال کے طویل عرصے سے دلی میں سکونت پذیر ہیں انھیں کی تحریروں کو اس میں شامل کیا گیاہے، جس کی وجہ سے دلی کی تہذیب اور وہاں کے سیاسی و سماجی حالات کو سمجھنے میں بھی یہ کتاب مدد گار ثابت ہوتی ہے۔کتاب میں شامل خاکے سارے کے سارے ان شخصیات پر ہیں جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں کتاب کی ترتیب تک زندہ شخصیات پر لکھے گئے خاکے شامل نہیں کئے گئے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets