Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

संपादक : अतीक़ुल्लाह

प्रकाशक : उर्दू अकादमी, दिल्ली

प्रकाशन वर्ष : 1990

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : शाइरी

उप श्रेणियां : नज़्म

पृष्ठ : 379

ISBN संख्यांक / ISSN संख्यांक : 81-7121-049-x

सहयोगी : ग़ालिब अकेडमी, देहली

azadi ke baad dehli mein urdu nazm
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

ہندوستان کی آزادی کے ساتھ ساتھ تقسیم ہند کا سانحہ بھی ہوا اور اس کے ساتھ فرقہ ورانہ فسادات کا خونیں سلسلہ بھی شروع ہوا جس نے سماج کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیاانسان انسان کا دشمن بن گیا۔ اقتدار کی بھوکی سیاست نے اخلاق اور مذہب کے تمام اصولوں کو طاق پر رکھ کر ظلم و تشدد کا بازار گرم کیا۔ان تمام حالات نے اردو ادب پر گہرے اثرارت مرتب کئے۔اردو شاعری جو ابتک ترقی پسندی کے ماتحت انسان کی عظمت کے گیت گا رہی تھی۔یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام دے رہی تھی اس دلدوز سانحے سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی۔ جس انقلاب کے خواب اس نے دیکھے اور دکھائے تھے ، جس اجتماعیت کا راگ اس نے الاپا تھا وہ سب آزادی کے بطن سے اٹھنے والے طوفان کی گرد میں کھو چکی تھی اور انسان مایوسی اور قنوطیت کا شکار ہوگیا۔مغرب ومشرق میں دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے اثرات بھی پڑے اور پوری دنیا میں انسان ایک روحانی بحران سے دوچار ہوا۔ملک میں ترقی پسندی کی تحریک بھی آزادی کے بعد کمزور پڑنے لگی کیونکہ اس میں یکسانیت پیدا ہونے لگی۔ آزادی کے بعد اب انقلاب اور اجتماعی فلاح اور یکجہتی کے نعرے کھوکھلے لگنے لگے۔لہذا ، ایسی قومی اور عالمی صورت حال میں شاعروں کو کسی نئے پیرایہء اظہار کی تلاش تھی۔وہ کسی تازہ ہوا کے جھونکے کے منتظر تھے۔اسی دوران شاعروں کے ایک گروہ نے ’’ حلقہء ارباب ذوق ،‘کی بنیاد ڈالی جس کے شعراء فکر وفن کی آزادی کے حامی تھے۔وہ ترقی پسندوں کے سیاسی منشور سے آزادی کا اعلان کر رہے تھے۔یہیں سے اردو میں ترقی پسندی کے خلاف بغاوت کا باقاعدہ آغاز ہوااور اردو شاعری میں نظموں کو فروغ حاصل ہوا۔زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر عتیق اللہ نے آزادی کے بعد دہلی کے نظم گو شعرا کی نظموں کو مرتب کر کے کتابی شکل میں پیش کیا جن کو پڑھ کر ، آزادی کے بعد دہلی کے نظم گو شعرا کرام کے کلام میں پائے جانے والے عناصر مکمل طور پر نظر آتے ہیں۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए