aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دہلی ہندوستان کا دل ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ شہر اپنی تہذیبی روح ،ثقافی رنگا رنگی اور تاریخی کردار کے اعتبار سے ایک چھوٹا ہندوستان ہے۔دہلی کی تہذیب و ثقافت کے فروغ میں اردو زبان و ادب نے بے حد اہم کردار اد اکیا ہے۔آج بھی یہ زبان اس کی ادبی و تہذیبی شناخت کا اہم وسیلہ بن چکی ہے۔پیش نظر اسی شہر دلی میں اردو تحقیق کا جائزہ ہے۔اس کتاب کو تنویر احمد علوی صاحب نے مرتب کیا ہے۔کتاب میں دہلی میں اردو تحقیق کے آغاز ، عہد بہ عہد سے متعلق مختلف مضامین شامل ہیں۔ابتدامیں ان مضامین کو شامل کیا گیا ہے جو اصولیات تحقیق پر ہیں۔دوسرے نوعیت کے مضامین وہ ہیں جن کو ہم عملی تحقیق یا تحقیقی تنقید کے ذیل میں رکھ سکتے ہیں۔یہ ایسے مضامین ہیں جن میں علمی اور تحقیقی کا موں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets