aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولوی عبد الحق اردو ادب میں ایک ایسا نام ہے جو زبان کے ادنیٰ قاری کے لیے بھی تعارف کا محتاج نہیں۔ ادب کا شاید ہی کوئی ایسا میدان ہو جس میں انہوں نے اپنا تعاون نہ دیا ہو، اگر انہیں محسن اردو یا بابائے اردو کہا جاتا ہے تو وہ صحیح معنوں میں اس کے مستحق ہیں۔ زیر نظر کتاب مولوی صاحب کی حیات و خدمات اور اسالیب سے معاملہ کرتی ہے۔ اس کتاب کے مصنف رضی راہی کا تعلق مولوی صاحب کے قائم کردہ کالج سے تھا۔ اس کتاب کے مشمولات میں مولوی صاحب کی زندگی، ان کی خاکہ نگاری، ان کا اسلوب نگارشم ان کی تالیفات وتصنیفات، اور ان کے مضامین کی فہرست دی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets