aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا اسماعیل میرٹھی اور ادب اطفال لازم و ملزوم ہے انہوں نے جس یکجہتی سے بچوں کے نفسیات کا مطالعہ کر کے ان کے لیے لکھا وہ کسی اور کے حصہ میں نہیں آیا ۔ ان کی اکثر تحریروں کا مقصد اصلا ح قوم ہے اس کے لیے انہوں نے تمثیلات کابھی سہارا لیا اور ان کے کردا رو عمل کی آڑ میں بچوں کومحنت ، عمدہ اخلاق ، قوت عمل اور جہد مسلسل کی تلقین کی، اسی لیے ان کی تحریریں بچوں کے لیے عمدہ اخلاق کی ضامن ہوتی ہیں ۔ اگر چہ ان کی خدمات اس کے سوا تمام اصناف ادب میں بھی نظرآتی ہیں لیکن اردو ادب میں ناقدین و محققین نے ان کو ادب اطفال تک ہی محدود کر رکھا ہے اس لیے ان کے حوالے سے بچوں کی ہی تحریر یں سامنے آتی ہیں۔انہوں نے بچوں کے لیے ابتدائی درجات سے ثانوی درجات تک کے لیے کتابیں لکھی ہیں، اس میں کہانیاں ہیں اور نظمیں بھی ۔ اس کتاب میں ان کی چنندہ تحریروں کو جمع کیا گیا ہے جو ہر ایک کے لیے مفید ہیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets