Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : फ़हमीदा रियाज़

प्रकाशक : मक्त्बा दीन-ओ-अदब, लखनऊ

मूल : लखनऊ, भारत

प्रकाशन वर्ष : 1978

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : शाइरी, महिलाओं की रचनाएँ

उप श्रेणियां : कविता, नज़्म

पृष्ठ : 121

सहयोगी : गवर्नमेंट उर्दू लाइब्रेरी, पटना

badan dareeda
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

دنیا کے ہر ادب میں کچھ نہ کچھ نیوڈٹی ضرور پائی جاتی ہے۔ لیکن دنیا نے اپنے ادب پر اچانک ایروٹک ہونے کا الزام بہت کم ہی لگایا۔جب تک ممکن ہوا اس نے اسے ادب کی اعلی معیار کی کسوٹی پر پہلے پرکھا اس کے بعد ہی کوئی الزام عایدکیا۔ ہر سماج کے الگ الگ مزاج کی وجہ سے ادب میں فحاشی کو جانچا اور پرکھا گیا۔ عربی کی کلاسیکی شاعری میں عورت کے جسم کے کسی بھی حصے کے بارے میں کتنا ہی کھل کر بات کی جائے اسے ایروٹک نہیں کہا گیا بلکہ ادب کے اعلی نمونہ ہونے کا اعجاز ہوا۔ اسی طرح فارسی شاعری میں اغلام بازی سے لیکر دیگر تمام طرح کی شاعری مل جائے گی اور یہ شاعری نہ صرف عام شاعروں نے کی بلکہ صوفی شعرا نے بھی اس طرح کی شاعری کی ہے اور اسے مجاز سے حقیقت کی طرف مراجعت کا پہلا زینہ قرار دیا ۔ اسی طرح دنیا کی دیگر زبانوں کے ادب کے بارے میں قیاس لگایا جا سکتاہے اور یوروپ و امیرکہ کے ادب پر تو کوئی سوال ہی نہیں۔ ویسے فرائڈ کی مانیں تو اصل ادب اسی طرح کا لٹریچر قرار پاتا ہے۔اسی طرح سے ہمارے ہندوستانی شاعری میں اجنتا کی مجسمہ سازی کو دیکھ کر نہ کوئی اسے نیوڈٹی کہتا ہے اور نہ ہی ایروٹسم کی فہرست میں ڈالتا ہے بلکہ اس کو فنون لطیفہ کے اعلی معیار کے روپ میں دیکھا جاتا ہے۔مگر جب بات آتی ہے ہمارے اردو ادب کی تو اگر کوئی سعادت حسن منٹو لکھنے بیٹھتا ہے تو اس کے قلم کی آزادی اور پرواز چھین لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور اگر مرد کی جگہ کوئی عورت اس طرح کی بات کرے تو اس کو بدچلن سے لیکر بے شرم و بے حیا اور نہ جانے کیا کیا اور کس کس طرح کے الزام سہنے پڑتے ہیں ۔ اور اگر کوئی عصمت چغتائی پھر بھی ہمت جٹا کر کسی لحاف کی سرگرمیاں بیان کرے چاہے وہ افسانہ ہی کیوں نہ ہو تو اس پر فحاشی کا مقدمہ چلایا جاتا ہے اور اس کو دیکھتے وقت لوگوں کی نگاہیں اس سے وہی طلب کرتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں جیسے وہ افسانہ اسی کے جسم اور اعضائے بدن پر لکھا گیا ہو۔ فہمیدہ ریاض کا یہ شعری مجموعہ جب منظر عام پر آیا تو اس کی نظمیں دیکھ کر لوگوں نے وہی رونا رونا شروع کر دیا اور ان کی نظموں کو کسی نے یوروٹک کہا تو کسی نے اس پر فحش و نیوڈ ہونے کا الزام لگایا۔ کیوں کہ انہوں نے اپنے اس مجموعہ کلام میں اس دبی کچلی عورت کو جو رات کے اندھرے اور پردے کے پیچھے رونے تک نہ پاتی تھی اور جسے زور سے ہنسنے پر بھی بے حیا کہہ دیا جاتا تھا آزادانہ لکھنے کی کوشش کی ہے اگرچہ اس سے ان کا مقصد نہ ہی عورت کے جسم کی نمائش مقصود تھی اور نہ ہی نیلامی۔ مگر پھر بھی ان کی لاکھ صفائی دینے کے باوجود لوگوں نے ان پر اعتراضات کی لمبی فہرست تیار کر دی۔ ان کا یہ مجموعہ کلام نہایت ہی خوبصورت نظموں اور چند غزلوں کا مرقع ہے جسے اردو ادب کی دنیا میں ایک نیا باب سمجھ کر مطالعہ کیا جانا چاہئے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए